یونین کو نسل عاد ووال میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح
گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)عادووال میں چو دھری قمر عباس امیدوار برائے چیئرمین یو سی و برادران کی طرف سے والدین کے ایصال ثواب کیلئے نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔
رشیدہ شفیع فائونڈیشن کے زیر اہتمام مخیر حضرات کے تعاون سے لگوائے گئے فلٹریشن پلانٹس کی تعداد 200 ہوگئی ۔ صدر کڈنی سنٹر گجرات میاں اعجا ز نے افتتاح کیا، اس موقع پر امتیاز کوثر، قمر عباس، رخسار احمد میلو، سیٹھ قمر خورشید، چودھری وحید الدین ٹانڈہ ، صدر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن آصف محمود دھول، سابق سیکرٹری جمخانہ جواد جعفری و دیگربھی موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments