حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری عوامی مسائل حل کرنے کے احکامات
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دُنیا )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریونیو مسائل کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ کمپلیکس حافظ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے عوام کے مسائل سنے اور موقع پر موجود افسروں کو حل کیلئے احکامات دئیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین، اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سرفراز احمد ، ایس ڈی ای او پیر ا فورس اشفا ق احمد سمیت محکمہ ریونیو ،اراضی ریکارڈ سنٹر کے افسر و ملازمین کھلی کچہری میں موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments