ڈپٹی کمشنر کا صفائی ستھرائی ، سڑکوں کی صورتحال اور شہری سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا صفائی ستھرائی ، سڑکوں کی صورتحال اور شہری سہولیات کا جائزہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات، سڑکوں کی صورتحال اور شہری سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے قومی شاہراہ اور دیگر اہم شاہراہوں پر صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کیلئے متعلقہ افسر وں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مینول اور مکینیکل سویپنگ کے ذریعے سڑکوں کے سنٹر میڈینز اور اطرافی علاقوں کو صاف ستھرا رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا، خوبصورت اور شہریوں کیلئے بہتر ماحول فراہم کرنے کیلئے صفائی آپریشن کی کڑی نگرانی جاری رکھی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...