سڑکوں پر آوارہ جانور ، ٹریفک حادثات ، پودے ضائع

 سڑکوں پر آوارہ جانور ، ٹریفک حادثات ، پودے ضائع

میٹروپولٹین کارپوریشن سیالکوٹ انتظامیہ کی لاپروا ئی ،پابندی کے باوجودشہر میں باڑے قائم ،مالکان دودھ دھو کر گائے ،بھینسوں کو کھلا چھوڑ دیتے ،سڑکوں پر گندگی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )میٹروپولٹین کارپوریشن انتظامیہ کی غفلت او ر لاپروا ئی کے با عث پابندی کے باوجود پالتو جانور سٹرکوں پر آزادانہ گھومنے کے دوران حادثات رونما ،ٹریفک جام ،گرین بیلٹس کے درخت ہضم کرنے لگے ۔ ضلعی انتظامیہ نے کئی سال قبل سیالکوٹ شہر میں پالتو جانور رکھنے پر پابندی عائد کردی تھی اس کے باوجود شہر کے علاقوں تلواڑہ مغلاں، محمد پورہ، پورن نگر، رنگ پورہ ،گلی سالو گجر، حاجی پورہ، نیکاپورہ ،پکا گڑھا، گوہد پور ،فتح گڑھ، مظفر پور ،میانہ پورہ، گلشن ٹاؤن وغیرہ میں دودھ فروشوں نے بڑی تعداد میں باڑے قائم کرکے وہاں پر گائے اور بھینسیں رکھی ہوئی ہیں۔

مذکورہ پالتو جانوروں کے مالکان جانوروں کا دودھ دوہنے کے بعد انہیں سٹرکوں پر آزادانہ چھوڑ دیتے ہیں جو گرین بیلٹس کے پودے بھی ہضم کر جاتے ہیں۔سٹرکوں اور بازاروں میں گھومنے پھرنے کے علاوہ جانور ریڑھیوں سے پھل اور سبزیاں بھی کھا جاتے ہیں ۔مذکورہ جانور شہر کی اہم شاہرات پر ٹریفک جام کردیتے ہیں جس کے باعث حادثات رونما ہونا معمول بن چکا ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ، سی او میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی باڑے بند کئے جائیں اور مالکان کیخلاف مقدمات درج کرکے گندگی پھیلانے والے جانور بحق سرکار ضبط کئے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...