گوجرانوالہ کو آلودگی سے بچانے کیلئے تمام صنعتی یونٹس شہر سے منتقل کرنے کا منصوبہ
ماحولیاتی آلودگی کم کرنے اور صنعتوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے انڈسٹریل پارک کے قیام کی منظوری،کل1749 یونٹس ،512 انوائرمنٹل کنٹرول سسٹم کے بغیر کام کر رہے
گوجرانوالہ (راجہ ماجد سے )گوجرانوالہ کو آلودگی سے پاک کرنے کا بڑا منصوبہ، تمام صنعتی یونٹس شہر سے باہر منتقل کرنے کی تیاری کر لی گئی ، شہر کے اندر قائم فیکٹریوں اور صنعتی یونٹس کو مرحلہ وار باہر منتقل کرنے کیلئے نئے انڈسٹریل پارک کے قیام کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے گوجرانوالہ میں صنعتی سرگرمیوں کو منظم کرنے ، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے اور صنعتوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے انڈسٹریل پارک کے قیام کی منظوری دی گئی ۔منصوبے کے تحت شہر کے مختلف علاقوں، رہائشی آبادیوں اور شہری حدود میں قائم فیکٹریوں کو مستقبل میں باقاعدہ صنعتی زون میں منتقل کیا جائے گا جہاں صنعتکاروں کو بجلی، گیس، سڑکوں، سیوریج، ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائینگی ۔ محکمہ ماحولیات کے دستیاب ریکارڈ کے مطابق گوجرانوالہ میں مختلف نوعیت کے 1,749 صنعتی یونٹس موجود ہیں، جن میں سے 1,237 یونٹس نے انوائرمنٹل کنٹرول سسٹم نصب کر رکھا ہے جبکہ 512 صنعتی یونٹس اب بھی اس نظام کے بغیر چل رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments