پارکنگ فیس تنازع پر رکشہ ڈرائیور کا قاتل گارڈ گرفتار
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)پارکنگ فیس کے تنازع پر رکشہ ڈرائیور کو قتل کرنیوالے سکیورٹی گارڈ گرفتار کر لیا گیا ۔
تھانہ اروپ کے علاقہ میں ملزم رئوف نے 10 روپے پارکنگ فیس کے جھگڑے پر رکشہ ڈرائیور کوتشددکانشانہ بناکر مارڈالاتھا ۔سی پی او گوجرانوالہ غیاث گل خان کے نوٹس پر فوری کارروائی کی گئی ۔لیکر ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیں،پولیس نے چند گھنٹے بعد ہی ملزم رئوٹ کو گرفتار کر لیا جو پٹرول پمپ پر سکیورٹی گارڈ تعینات تھا۔ایس پی سول لائن کی زیرنگرانی خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دیدی گئی جو قتل کی تفتیش کر رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments