27ستمبر کو تاریخ نیا باب رقم کرے گی:ریحانہ ڈار

 27ستمبر کو تاریخ نیا باب رقم  کرے گی:ریحانہ ڈار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کوخاموشی ٹوٹے گی اور تاریخ ایک نیا باب رقم کرے گی۔عزم، مزاحمت اور آئین کی بالادستی کے اس سفر کا فیصلہ عوام کرینگے ۔

اس روز 90 فیصد عوام کے مقبول لیڈر عمران خان کے قانونی اور آئینی حقوق بحال کرانے کا مارچ، ملک پر قابض اشرافیہ اور مافیا سے جان چھڑانے کا مارچ، پارلیمان کو آزاد کروانیکا مارچ، عدلیہ کو آزاد کروانے کا مارچ، اداروں کو آزاد کرانے کا مارچ، 8 فروری کا عوام کا مینڈیٹ واپس لینے کا مارچ ہوگا۔عوام 27 ستمبر کے لانگ مارچ میں عمران خان اور تحریکِ انصاف کا ساتھ دیں۔ وہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں لانگ مارچ اورپنجاب میں سٹریٹ موومنٹ بارے اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...