صوبائی وزیر بلال یاسین کاگجرات میں سیوریج منصوبوں کا جائزہ
گجرات(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے واسا ہیڈ آفس گجرات کا دورہ کیا اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری میگا سیوریج منصوبوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے منصوبوں اور حالیہ مون سون آپریشن پر بریفنگ دی۔ اس موقع پرپہلے مون سون کے تجربات کی روشنی میں آئندہ نئی حکمت عملی مرتب کرنے اور نکاسی آب نظام کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔صوبائی وزیر نے جاری منصوبوں کو مقررہ اہداف کے مطابق مکمل کرنے اور تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے کہا کہ شہریوں کو براہِ راست اور دیرپا ریلیف دینے والے منصوبوں کو ترجیح دی جائے ۔ آئندہ مون سون سے قبل مشینری و افرادی قوت کی دستیابی اور نشیبی علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments