کسانوں کے مسائل حل کئے جائیں:خالد محمود کھوکھر

کسانوں کے مسائل حل کئے جائیں:خالد محمود کھوکھر

فصلوں کی ایسی قیمت مقررکی جائے جو پیداواری لاگت اورمناسب منافع یقینی بنائے

واہنڈو (نامہ نگار )پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے کسان اتحاد ڈویژن گوجرانوالہ کے صدر رضوان اعظم گورائیہ اورگوجرانوالہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ذاکر اللہ ہنجرا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں کے مسائل حل مکمل ناکام ہو چکی ہے ، صوبہ بھر کا کسان حکومتی پالیسیوں سے شدید مایوسی کا شکار ہے ۔ کسان مسلسل بڑھتی مہنگائی، مہنگی بجلی، ڈیزل، کھاد، بیج اور زرعی ادویات کی قیمتوں سے شدید معاشی مشکلات کا شکارہیں ۔فصلوں کی پیداواری لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے مگر کسان کو فصل کا مناسب معاوضہ نہیں دیا جا رہا، گندم ودیگر فصلوں کے کاشتکارسخت پریشان ہیں۔ فصلوں کے مناسب نرخ مقرر نہ کرنے اور مؤثر خریداری پالیسی نہ ہونے سے کسان فصل اونے پونے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے ، جس سے سال بھر کی محنت اور سرمایہ دونوں ضائع ہو جاتے ہیں۔ حکومت کسانوں کے مسائل حل کیلئے نمائشی اقدامات کی بجائے عملی اور مستقل فیصلے کرے ۔ کسانوں کو اعتماد میں لیا جائے ، زرعی پالیسیاں مشاورت سے مرتب کی جائیں، فصلوں کی ایسی قیمت مقررکی جائے جو پیداواری لاگت اورمناسب منافع یقینی بنائے ۔ مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائیں، بصورت دیگر کسان حقوق کیلئے سڑکوں پر ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...