گجرات چیمبر انتخابات،30ایگزیکٹو ممبران بلامقابلہ منتخب
احمد حسن مٹوودیگرنے مظہر اقبال ودیگرمنتخب ممبران کو پہنائے ،مبارکباد دی
گجرات(سٹی رپورٹر)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں شاہین فائونڈر گروپ کے ایسوسی ایٹ کلاس اور کارپوریٹ کلاس کے 30ایگزیکٹو ممبران بلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔ ایسوسی ایٹ کلا س سے ملک مظہر اقبال اعوان، سفران ناظر، رضوان اسلم بٹ، انصر قذافی، مدثر محمود، عمران مہدی، مرزا بلال اکرم، ابراہیم، ہارون باری، عادل پرویز ، ایم یونس، افضال تارڑ، ندیم سلیم، مدثر حسین، شیخ حسن جبکہ کارپوریٹ کلاس سے میاں غلام محی الدین، عدیل اعجاز، ایاز ملک، ارسلان پرویز، کاشف محی الدین، یاسر محمود، معاذ مٹو، احتشام اکمل، شاویز یونس، راجہ اسامہ اعجاز، حمزہ مجاہد، عدنان بشیر، گلمان طارق، عاصم کھوکھربلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔ صدر شاہین گروپ ناصر محمود، صدر فائونڈر گروپ اشفاق رضی ،احمد حسن مٹو، اکرام افضل بٹ ، افتخار مٹو، علی انصر گھمن، مزین حمید بٹ، خان شبیر خان نے نو منتخب ایگزیکٹو ممبران کو پھولوں کے ہار پہنائے او ر مبارکباد دی۔ صدر،سینئر نائب صدر اور نائب صدرکے انتخاب کے لئے 16 ستمبر کو کاغذات نامزدگی جمع ہونگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments