سکھیکی میں سوتیلی ماں اور دو بہن بھائیوں کاقاتل گرفتار

سکھیکی میں سوتیلی ماں اور دو  بہن بھائیوں کاقاتل گرفتار

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)سکھیکی میں 3 روز قبل سوتیلی ماں اور دوسوتیلے بہن بھائیوں کو قتل کرکے فرار ہوجانیوالے مرکزی ملزم ابودجانہ کو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے گرفتارکرکے آلہ قتل اورایک لاکھ42ہزارروپے بھی برآمد کرلئے ۔

ڈی پی او فواد احمد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مقتولہ نذیراں بی بی نے 2016 میں ملزم ابودجانہ کے والد انور سے بھاگ کر شادی کی تھی جس پر لواحقین نے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ ابودجانہ باپ کی دوسری شادی پر ناراض تھا اور اسی رنجش پر اس نے سوتیلی ماں نذیراں اور دوسوتیلے بہن بھائیوں کو سوتے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔نقل و حرکت کو ٹریس کرکے خفیہ اطلاع پر پولیس نے سکھیکی منڈی کے علاقہ بھوبھڑا کے قریب جنگل میں کارروائی کرکے ابو دجانہ کو گرفتار کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...