کیپٹن ضیااﷲشہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے زیر اہتمام کیپٹن حافظ ضیااﷲ شہید کی یاد میں ڈپٹی کمشنر دفترمیں تعزیتیریفرنس ہوا۔
ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق ، ڈی پی او کیپٹن (ر)دوست محمد، شہید کے والد پروفیسر سعید اﷲ،کوآرڈینیٹر ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر چیمہ، علما، مسیحی، ہندو، سکھ و دیگر اقلیتی رہنماؤں نے شرکت کی۔ شرکانے حافظ ضیا اﷲکو خراج عقیدت پیش کیا۔مفتی کفایت اﷲ شاکر ،پنڈت رتن لال اور پنڈت جشپال نے بھی خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments