فیس لیس سسٹم ٹیکس شفافیت کی جانب اہم قدم:ثاقب شیخ

فیس لیس سسٹم ٹیکس شفافیت کی جانب اہم قدم:ثاقب شیخ

ٹیکس دہندہ کو مؤثر سماعت کا حق دیا اور اہداف کو انفرادی تشخیص سے الگ رکھا جائے

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ٹیکس ماہر ثاقب شیخ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ فیس لیس سسٹم بلاشبہ ٹیکس شفافیت، غیر جانبداری اور براہ راست انسانی مداخلت کم کرنے کی جانب اہم قدم ہے تاہم اسکی کامیابی صرف افسر کی شناخت چھپانے سے ممکن نہیں ہوگی۔ اگر متعلقہ افسر کو محصولات وصول کرنے کا مقررہ ہدف دیا جاتا رہے گا تو خدشہ موجود رہے گا کہ وہ اپنے ہدف کے حصول کیلئے ٹیکس دہندہ پر غیر ضروری طور پر زیادہ ٹیکس عائد کرے ۔ ہر مقدمے میں حقائق، دستاویزات اور کاروبار کی نوعیت مختلف ہوتی ہے ، اسلئے ٹیکس دہندہ کو مؤثر طور پر اپنا مؤقف پیش کرنے اور وضاحت فراہم کرنے کا مکمل موقع ملنا چاہیے ۔ فیس لیس نظام اسی وقت کامیاب ہوگا جب فیصلے ٹیکس ہدف کی بجائے قانون، قابلِ تصدیق شواہد اور حقائق کی بنیاد پر کیے جائینگے ۔ ٹیکس اہداف کو انفرادی تشخیص سے الگ رکھا جائے ، ٹیکس دہندہ کو مؤثر سماعت کا حق دیا جائے ، ہر فیصلے میں مکمل وجوہات بیان کی جائیں اور غلط تشخیص پرفوری داد رسی کا مؤثر نظام قائم کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...