گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا
سنبل عطیہ کی 8سال قبل شادی ہوئی تھی،سسر اور سالے پر بھی تشدد، مقدمہ
گوجرہ (نمائندہ دنیا)گھریلو جھگڑے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ سسر اور سالے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔چک نمبر 252 گ ب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی عبید اللہ نے تھانہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کی بیٹی سنبل عطیہ کی شادی تقریباً 8 سال قبل محمد عرفان سے ہوئی تھی، جس کے تین بچے ہیں۔ میاں بیوی گلشن محمود کالونی گوجرہ میں رہائش پذیر تھے ۔مدعی کے مطابق اسے اطلاع ملی کہ اس کی بیٹی پر مبینہ طور پر ظلم وستم کیا جا رہا ہے ، جس پر وہ بیٹی کی خبرگیری کے لیے وہاں پہنچا۔ اس دوران ملز م عرفان وغیرہ اس کی بیٹی کو برا بھلا کہہ رہے تھے ۔ مبینہ طور پر اسی دوران عرفان نے سنبل عطیہ کا گلا گھونٹ دیا اور تکیہ اس کے منہ پر رکھ کر اسے قتل کر دیا۔ مدعی کے مطابق شور واویلا کرنے پر ملزمان نے اسے اور اس کے بیٹے کو بھی مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی گوجرہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتولہ کی نعش تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کر دی۔ ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی شروع ک
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments