چار وارداتوں میں نقدی زیورات، قیمتی سامان غائب
ڈسکہ،ہیڈبمبانوالہ(نمائندہ دنیا،نامہ نگار) چار وارداتوں میں نقدی، زیورات ،قیمتی سامان چوری ہوگیا۔
اسلم کالونی میں اویس رضا کے گھر سے سیف الماری سے 80ہزار، طلائی کانٹے دوجوڑی اور انگوٹھیاں ، گلوٹیاں کلاں میں آصف جمیل کی مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل ، کوٹ کرم بخش میں ارشد کے ڈیری فارم سے بچھڑا، بچھڑی اور چارہ کاٹنے والی مشین اور کوٹ کرم بخش میں رضوان نمبردار کے ڈیرہ سے کٹا اور کٹی چورلے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments