پاک چین تعلقات کے 75سال پربین الجامعات کوئز مقابلہ

 پاک چین تعلقات کے 75سال پربین الجامعات کوئز مقابلہ

جی سی ویمن یونیورسٹی کی پہلی اور یونیورسٹی آف رسول نے دوسری پوزیشن

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے زیر اہتمام محکمہ ہائر ایجوکیشن کے اشتراک سے پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر بین الجامعات کوئز مقابلہ ہوا۔ یونیورسٹی آف نارووال، یونیورسٹی آف رسول اور جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی ٹیموں نے شرکت کی۔ پاکستان چین تعلقات، سی پیک، تاریخ، ثقافت اور موجودہ حالات سے متعلق سوالات پر دلچسپ مقابلے کے بعد جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ نے پہلی جبکہ یونیورسٹی آف رسول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اختتامی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے کی۔ اس موقع پر شریک ٹیموں اور فوکل پرسنز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔ وائس چانسلر نے کامیاب مقابلے پر آرگنائزنگ کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا۔بعد ازاں مہمانوں نے یونیورسٹی کیمپس اور علامہ اقبال سنٹر آف ایکسیلنس کا دورہ کیا، جہاں انہیں مرکز کی سرگرمیوں پربریفنگ دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...