گرل گائیڈزسرگرمیاں قائدانہ صلاحیتوں کوفروغ دیتی:کمشنر

گرل گائیڈزسرگرمیاں قائدانہ صلاحیتوں کوفروغ دیتی:کمشنر

سینئر گائیڈ لیڈرز کی تربیت سے نئی نسل کوذمہ دار شہری بنانے میں مدد ملتی ہے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گرل گائیڈز ایسوسی ایشن پنجاب کے زیرِ اہتمام سینئر گائیڈ لیڈرز ٹریننگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن، سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ میں ہوئی۔ مہمانِ خصوصی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی،ایم پی اے عمر فاروق ڈار اور ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر امان اللہ راٹھورنے شرکت کی ۔کمشنر نے خطاب میں کہا گرل گائیڈز کی تربیتی سرگرمیاں طالبات اور خواتین میں قیادت، خود اعتمادی، نظم و ضبط، خدمتِ خلق اور قومی ذمہ داری کا شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ سینئر گائیڈ لیڈرز کی تربیت سے نئی نسل کی بہتر رہنمائی اور انہیں معاشرے کا ذمہ دار شہری بنانے میں مدد ملتی ہے ۔ گرل گائیڈز کی سرگرمیاں خواتین کی شخصیت سازی، قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ اور معاشرتی خدمت کے جذبے کو پروان چڑھانے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کامیاب ورکشاپ کرانے پر منتظمین کو مبارکباد دیتے امید ظاہر کی کہ تربیت حاصل کرنیوالی گائیڈ لیڈرز اپنے اداروں میں طالبات کی بہترین رہنمائی کرکے انہیں تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کریں گی۔عمر فاروق ڈار نے بھی گرل گائیڈز کی خدمات کو سراہتے کہا کہ ایسی تربیتی سرگرمیاں خواتین کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کیلئے تیار کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ تقریب میں سینئر گائیڈ لیڈرز اور متعلقہ افسروں نے بھی شرکت کی۔ سینئر گائیڈ لیڈرز کی تربیتی کاوشوں کو سراہا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...