میٹرو بس سٹیشنز اکیلئے 49کنال کمرشل اراضی ایکوائر کرنیکافیصلہ
گکھڑ اور ڈھلانوالی ایمن آباد میں ایک ارب 3کروڑ سے اراضی ایکوائر کی جائیگی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانولہ کے میگا پراجیکٹ میٹرو بس سٹیشنز کی تعمیر کیلئے 49کنال کمرشل اراضی ایکوائر کرنے کافیصلہ، گکھڑ اور ڈھلانوالی ایمن آباد میں میٹرو بس سٹیشنز کیلئے اراضی ایکوائر کرنے کیلئے ایک ارب 3 کروڑ سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ اس حوالے سے سینئر ممبر بو اوآر اور ضلعی انتظامی افسروں نے میٹرو سٹیشنز کیلئے درکار اراضی حصول اور متعلقہ امور کا جائزہ لیا۔دوسری جانب میگاپراجیکٹ کے سلسلہ میں2.4 کلومیٹر طویل ٹنل کی تعمیرکیلئے کھدائی کا کام شروع کرکے جامع ٹریفک و سیفٹی پلان تو تشکیل دے دیا گیالیکن شہریوں کو شدید اذیت میں مبتلا کردیا گیا ہے ۔حکومت نے ییلو لائن سٹیشنز کے قیام اور ٹنل کی تعمیر کیلئے کنسٹرکشن کمپنی کو 24گھنٹے کام کا حکم دیکرروزانہ اوسطاً 20 سے 25پلرز کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ واسا، سوئی گیس، گیپکو، پی ٹی سی ایل، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں پر مشتمل خصوصی کنٹرول روم تعمیراتی سائٹ پر قائم کردیا گیاہے جو لینڈ ایکوزیشن کے امور جلد نمٹانے کا کام کرے گا ۔منصوبے کے تحت تمام انڈر پاسز کیلئے الگ الگ ڈسپوزل سٹیشنز تعمیر کیے جائینگے جس کیلئے اراضی ایکوائر کا عمل مکمل کیا جارہا ہے ، نکاسی آب کے بہتر انتظام کیلئے 3 زیرِ زمین واٹر اسٹوریج ٹینکس بھی تعمیر کیے جائینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments