نوشہرہ ورکاں:اے سی کے سکولوں کے دورے ، ہیڈ مسٹریس اور اساتذہ غیر حاضر

نوشہرہ ورکاں:اے سی کے سکولوں کے  دورے ، ہیڈ مسٹریس اور اساتذہ غیر حاضر

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول باورے پیارے اور مٹوبھائیکے کا اچانک دورہ کیا،

جہاں تعلیمی اصلاحات پر عمل درآمد کی صورت حال مایوس کن پائی گئی۔ مٹوبھائیکے سکول میں ہیڈ مسٹریس جبکہ باورے پیارے سکول میں دو اساتذہ غیر حاضر تھیں۔ طالبات کے لیے مناسب تعلیمی مواد دستیاب نہیں تھا، جبکہ صفائی ستھرائی اور بیت الخلا کی حالت بھی غیر تسلی بخش تھی۔اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری اور بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی تعلیمی اصلاحات کے دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے ۔ تعلیم کے فروغ میں غفلت اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...