دیہی علاقوں میں غیر معیاری فاسٹ فوڈ کی فروخت، شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

دیہی علاقوں میں غیر معیاری  فاسٹ فوڈ کی فروخت، شہری  بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

تتلے عالی (نامہ نگار) تتلے عالی سمیت ضلع کے دیہی علاقوں میں جگہ جگہ فاسٹ فوڈ کی دکانیں قائم ہو گئی ہیں، جبکہ شام ہوتے ہی شاہراہوں اور گلی محلوں میں عارضی فوڈ پوائنٹس بھی لگ جاتے ہیں۔

ریڑھیوں پر بھی فاسٹ فوڈ فروخت کیا جا رہا ہے ۔مقامی افراد کے مطابق ان مراکز پر کام کرنے والے ملازمین کے طبی معائنے نہیں کرائے جاتے اور نہ ہی صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام ہے ۔ برگر، شوارما اور پیزا کی تیاری میں غیر معیاری اشیا استعمال کیے جانے کی شکایات ہیں۔غیر معیاری ڈبل روٹی، کیچپ اور انڈوں کے استعمال سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔اہل علاقہ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ دیہی علاقوں میں بھی، خصوصاً رات کے اوقات میں، غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...