مرکزی بزم غوثیہ کے زیراہتمام دودھ کی سبیل کا افتتاح
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مرکزی بزم غوثیہ کے زیراہتمام حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے نام سے دودھ کی سبیل کا افتتاح کر دیا گیا۔
افتتاح مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر نائب صدر مستنصر علی گوندل، صاحبزادہ سید ضیاء النور، صاحبزادہ حافظ محمد کاشف چشتی اویسی، صدر ملک محمد یوسف چاند، احمد یار وڑائچ، میر محمد یوسف، علی یونس بٹ، رخسار احمد وڑائچ اور دیگر شخصیات نے کیا۔ اس موقع پر مذہبی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ بھی موجود تھے ۔مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ و دیگر نے بہترین مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ نے محبت، امن، رواداری، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا، جس پر عمل کرکے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے ،انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور عوام کو سہولت فراہم کرنا عظیم نیکی ہے ۔ دودھ کی سبیل جیسے فلاحی اقدامات سے عوام کو ریلیف ملتا ہے اور باہمی محبت و یگانگت کو فروغ حاصل ہوتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments