این اے 77ضمنی الیکشن:میاں جان محمد دوبارہ ن لیگ میں شامل

این اے 77ضمنی الیکشن:میاں جان محمد دوبارہ ن لیگ میں شامل

والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی مسائل حل کرناچاہتاہوں :میاں جان محمد

 لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) حلقہ این اے 77 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں لدھیوالہ وڑائچ میں مظہر فلور ملز میں مسلم لیگ (ن) کا سیاسی اجتماع ہوا، جس میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں مظہر جاوید مرحوم کے صاحبزادے میاں جان محمد یوسف نے مسلم لیگ (ن) میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری محمد اسماعیل گجر، سابق رکن قومی اسمبلی اور ناہرا گروپ کے قائد حاجی مدثر قیوم ناہرا اور سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری اقبال گجر نے میاں جان محمد یوسف کی دستار بندی کی اور انہیں خوش آمدید کہا۔اجتماع میں این اے 77 کے امیدوار راشد بشیر ورک، رکن قومی اسمبلی چوہدری بلال فاروق تارڑ، رکن صوبائی اسمبلی عمر فاروق ڈار، سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ امریکہ میں مقیم میاں بشارت نے ٹیلی فونک خطاب بھی کیا۔میاں جان محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے اپنے والد میاں مظہر جاوید مرحوم کی عوامی اور سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اورکہا کہ ان کے والد نے عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی خدمت کو ہمیشہ ترجیح دی۔ وہ بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور سیاسی رہنماؤں کا اعتماد اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔حاجی مدثر قیوم ناہرا نے میاں جان محمد یوسف اور ان کے خاندان کو مسلم لیگ (ن) میں دوبارہ خوش آمدید کہا۔ انہوں نے انتخابی مہم میں کارکنوں کے فعال کردار اور عوام سے مسلسل رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...