گھر میں گھس کر خاتون سے چھیڑ چھاڑ، ملزم گرفتار
ڈسکہ (نامہ نگار) تھانہ سٹی کے علاقے بھٹی کالونی میں گھر میں گھس کر خاتون سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں پولیس نے ملزم راشد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق صدف شہزادی گھر میں کام کاج میں مصروف تھی کہ ملزم راشد اندر داخل ہو گیا اور اس کے ساتھ بدتمیزی اور چھیڑ چھاڑ کرنے لگا۔ خاتون کے منع کرنے کے باوجود ملزم باز نہ آیا۔ شور مچانے پر وہ موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے صدف شہزادی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments