ریسکیو 1122کا 25سالہ اہلکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ریسکیو 1122کا 25سالہ اہلکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق

علی اقبال ڈیوٹی کے بعد گھر جاتے میڈیکل کالج کے قریب حادثے کا شکار ہوا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کا 25 سالہ اہلکار علی اقبال ولد محمد اقبال ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ وہ بطور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن فرائض انجام دے رہے تھے ۔ریسکیو 1122 کے مطابق علی اقبال 16 اکتوبر 2026 کو شام کی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد گھر جا رہے تھے کہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے ۔ سر پر شدید چوٹ آنے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ان کی وفات کی خبر سے ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کے افسران اور اہلکاروں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کلاسکے ، علی پور روڈ پر ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کی جانب سے مرحوم کے اہل خانہ اور لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا، جبکہ ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...