مقدمے کی پیروی چھوڑنے کیلئے ماں بیٹے کو دھمکیاں، مقدمہ درج

مقدمے کی پیروی چھوڑنے کیلئے  ماں بیٹے کو دھمکیاں، مقدمہ درج

ڈسکہ (نامہ نگار) تھانہ سٹی کے علاقے پل نہر ڈسکہ کے قریب مسلح افراد کی جانب سے ماں بیٹے کو مقدمے کی پیروی چھوڑنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق نعمان اپنی والدہ کے ہمراہ جا رہا تھا کہ راستے میں ملزمان محمد آصف، حسن علی، محمد یوسف، زاہد اور ایک نامعلوم شخص نے اسلحے کے زور پر انہیں روک لیا۔ ملزمان نے انہیں تھانہ بمبانوالہ میں درج مقدمہ کی پیروی چھوڑنے کا کہا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے ملزم حسن علی کو گرفتار کرکے دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...