ڈسکہ:شراب کے نشے میں بیوی پر تشدد، شوہر کیخلاف مقدمہ

ڈسکہ:شراب کے نشے میں بیوی پر تشدد، شوہر کیخلاف مقدمہ

ڈسکہ (نامہ نگار) تھانہ صدر کے علاقے ستوکے میں مبینہ طور پر شراب کے نشے میں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے پر پولیس نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق ثمرہ کی شادی فریاد علی سے ہوئی تھی۔ خاتون کا الزام ہے کہ اس کا شوہر اکثر اپنی بہنوں کے ساتھ مل کر اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا، اسے میکے جانے نہیں دیتا تھا اور اخراجات بھی فراہم نہیں کرتا تھا۔ گزشتہ روز بھی ملزم فریاد علی نے مبینہ طور پر شراب کے نشے میں اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ تھانہ صدر پولیس نے ثمرہ کی مدعیت میں اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...