ڈی سی کالونی انتخابات، رحیم بخش پہلوان کے خاندان کا اعتماد گروپ کی حمایت کا اعلان
راہوالی (نامہ نگار) ڈی سی کالونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات میں راہوالی کے معروف سیاسی خاندان کے افراد نے اعتماد گروپ کے پورے پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
رحیم بخش پہلوان مرحوم کے بیٹوں محمد اصغر پہلوان، ارشد رحیم پہلوان اور ریٹائرڈ تحصیلدار محمد زبیر بٹ، پوتوں ذیشان ارشد بٹ، رحیم بخش نومی پہلوان، صدام محمود بٹ اور عاکف نعیم بٹ جبکہ بھتیجے محمود حیدر بٹ نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت اعتماد گروپ کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ گروپ کے امیدواروں میں صدر کے لیے محمد شعیب بٹ، نائب صدر کے لیے محمد اسلم پرویز ملہی اور جنرل سیکرٹری کے لیے چوہدری امتیاز احمد ساہی شامل ہیں۔اعتماد گروپ کی قیادت کے راہوالی میں رحیم بخش پہلوان مرحوم کی رہائش گاہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments