ڈی سی کالونی انتخابات، اخلاص گروپ نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا

ڈی سی کالونی انتخابات، اخلاص  گروپ نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا

راہوالی (نامہ نگار) ڈی سی کالونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات میں اخلاص گروپ کے صدارتی امیدوار بریگیڈیئر ریٹائرڈ عاشق حسین طور نے انتخابی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہائشیوں کے دیرینہ مسائل کا حل،

بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی کاموں کی تکمیل اور شفاف انتظامی امور گروپ کی ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ گروپ کی قیادت نے عزم ظاہر کیا ہے کہ کامیابی کی صورت میں رہائشیوں کے مسائل حل کرنے اور سوسائٹی کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے ، تاکہ پنجاب کی اس معروف ہاؤسنگ سوسائٹی کو ملک کی نمایاں ترین سوسائٹی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...