بیگم طلعت شوکت چیمہ کی وزیراعظم سے ملاقات، علاقائی مسائل پر گفتگو
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق رکن صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کی ضلعی صدر حلقہ خواتین بیگم طلعت شوکت چیمہ نے وزیراظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں علاقائی مسائل اور عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے مسائل کے حل کے لیے خصوصی توجہ دینے کی درخواست کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے ۔گی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنے کا عندیہ بھی دیا۔بیگم طلعت شوکت چیمہ نے عوامی مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم کی توجہ پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور علاقائی مسائل کا حل وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments