کھاریاں میں ریونیو کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سنی گئیں

کھاریاں میں ریونیو کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سنی گئیں

شہریوں کے مسائل حل کریں اوربروقت دادرسی یقینی بنائیں :اے ڈی سی

گجرات (سٹی رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرات احمد ہارون نے اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل اور ریونیو افسران کے ہمراہ کھاریاں میں ریونیو کھلی کچہری لگائی، جہاں شہریوں کے اراضی اور دیگر ریونیو معاملات سے متعلق مسائل اور شکایات سنی گئیں۔ اس موقع پر شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں پر قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے مسائل حل کیے جائیں اور بروقت داد رسی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...