ہیڈ خانکی تا گکھڑ روڈ پر تیز رفتار ڈمپر شہریوں کیلئے خطرہ

ہیڈ خانکی تا گکھڑ روڈ پر تیز رفتار ڈمپر شہریوں کیلئے خطرہ

سنگل روڈ پر ڈمپروں کی آمدورفت کو فوری طور پر ضابطے میں لا نے کامطالبہ

احمد نگر چٹھہ (نمائندہ دنیا) ہیڈ خانکی سے ساروکی، احمد نگر اور گکھڑ تک سنگل روڈ پر تیز رفتار ڈمپروں کی آمدورفت شہریوں کے لیے خطرہ بن گئی۔ مقامی افراد نے الزام لگایا ہے کہ متعدد احتجاج کے باوجود مسئلے پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ شہریوں نے سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر غیاث گل سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔مقامی شہریوں کے مطابق اس سڑک پر چلنے والے ڈمپروں کی تیز رفتاری کے باعث متعدد حادثات پیش آ چکے ہیں، جن میں کئی افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض ڈمپر نا تجربہ کار ڈرائیور چلا رہے ہیں، جس سے حادثات کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے ۔شہریوں نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سنگل روڈ پر ڈمپروں کی آمدورفت کو فوری طور پر ضابطے میں لایا جائے اور حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈمپروں کی آمدورفت سے سڑک کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...