سمبڑیال کے نواحی علاقوں میں گراں فروشی عروج پر شہریوں کا کارروائی کا مطالبہ

سمبڑیال کے نواحی علاقوں  میں گراں فروشی عروج پر شہریوں کا کارروائی کا مطالبہ

سمبڑیال (سٹی رپورٹر) تحصیل انتظامیہ اور پیرا فورس کی کارروائیاں شہر تک محدود رہنے کے باعث سمبڑیال کے نواحی علاقوں، بالخصوص اڈہ بیگووالہ میں گراں فروشی عروج پر پہنچ گئی۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر گراں فروشی کی روک تھام کیلئے تحصیل انتظامیہ، پیرا فورس اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سمیت مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور عدم توجہی کے باعث کارروائیاں شہر تک محدود ہیں۔ تحصیل سمبڑیال میں گراں فروشی کا نوٹس لے کر مؤثر اقدامات کیے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...