راہوالی 2:گاڑیوں میں تصادم، نجی سکول کے 3 بچے زخمی

راہوالی 2:گاڑیوں میں  تصادم، نجی سکول کے 3 بچے زخمی

راہوالی (نامہ نگار) دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں نجی سکول کے تین بچے زخمی ہو گئے ، جن میں دو کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں جبکہ تیسری بچی کے سر پر شدید چوٹ آئی۔

ڈی سی کالونی کا رہائشی علی ریاض صبح اپنے بچوں کو گاڑی میں سکول چھوڑنے کے لیے شاہراہ قائداعظم پر جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے غلط سائیڈ پر آنے والی گاڑی نے اس کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں علی ریاض کے بیٹے عشال علی کی ناک کی ہڈی اور بیٹی زمل علی کی ٹانگ ٹوٹ گئی، جبکہ دوسری بیٹی آمنہ کے سر پر شدید چوٹ آئی۔ حادثے میں گاڑی کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ حادثے کا ذمہ دار نامعلوم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...