ڈنگہ کے ہسپتالوں کا معائنہ، طبی سہولتوں میں بہتری کا حکم

ڈنگہ کے ہسپتالوں کا معائنہ، طبی سہولتوں میں بہتری کا حکم

گجرات (سٹی رپورٹر) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید محمد اعتزاز احمد نے تحصیل لیول ہسپتال اور آر ایچ سی ڈنگہ کا دورہ کیا اور طبی سہولتوں، ادویات کی دستیابی، لیبارٹری، حفاظتی ٹیکہ جات اور مریضوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا۔

انہوں نے زیرعلاج مریضوں سے بھی رائے لی اور یونین کونسل نمبر 2 اربن ڈنگہ میں حفاظتی ٹیکہ جات کا مستقل مرکز فعال کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ریکارڈ بروقت مکمل کرنے ، طبی سہولتوں میں بہتری لانے اور لباس کے مقررہ ضابطے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...