اراضی ریکارڈ سنٹر کھاریاں کا معائنہ خدمات کی بروقت فراہمی کی ہدایت
گجرات (سٹی رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرات احمد ہارون نے اراضی ریکارڈ سنٹر کھاریاں کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے عملے کی حاضری، اراضی ریکارڈ سے متعلق خدمات اور سہولتوں کی فراہمی کے عمل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور اراضی ریکارڈ سے متعلق خدمات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments