گجرات :ویٹرنری مراکز کا معائنہ، ویکسینیشن ریکارڈ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
گجرات (سٹی رپورٹر) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز نے ویٹرنری مراکز ہریاوالہ اور کوٹ موج دین کا معائنہ کیا۔ اس دوران بیرونی مریضوں کے شعبے ، ویکسینیشن اور مصنوعی نسل کشی سے متعلق ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا،
جبکہ ویکسینیشن کی تصدیق ٹیلی فونک رابطے اور موقع پر جا کر کی گئی۔ کسانوں نے عملے کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں اور خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر طاہر عزیز نے عملے کو ریکارڈ بروقت مکمل کرنے اور ویکسینیشن کا اندراج اسی وقت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments