پی ٹی آئی رہنما آصف علی چٹھہ ایک ماہ بعد جیل سے رہا

پی ٹی آئی رہنما آصف علی  چٹھہ ایک ماہ بعد جیل سے رہا

حافظ آباد (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما آصف علی چٹھہ کو ایک ماہ کی نظر بندی کے بعد گزشتہ روز جیل سے رہا کر دیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ اور سابق صدر بار میڈم خالدہ شاہد ایڈووکیٹ نے انہیں  گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد لانگ مارچ کے اعلان کے بعد آصف علی چٹھہ کو حراست میں لے کر ایک ماہ کے لیے ڈسٹرکٹ جیل میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...