سیالکوٹ:غیر قانونی نمبر پلیٹس کیخلاف کارروائیاں‘ 9 ملزم گرفتار
سیف سٹی اور ٹریفک پولیس نے مشترکہ کارروائی کی ،موٹر سائیکلیں بھی بند
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) ٹریفک پولیس نے جعلی، کلون، ٹیمپرڈ، غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس والی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ سیف سٹی اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران مزید 10 مقدمات درج کرکے 9 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ موٹر سائیکلیں بھی بند کر دی گئیں۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی ہدایت پر سیالکوٹ میں جعلی اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ مشترکہ کارروائیوں کے دوران تھانہ کوتوالی میں 4، نیکاپورہ میں 3، رنگ پورہ میں 2 اور بڈیانہ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments