حافظ آباد میں 15ہائوسنگ سکیمیں غیر منظور شدہ قرار
حافظ آباد(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار )میونسپل کمیٹی حافظ آباد نے ضلع بھر میں قائم 15 ہاؤسنگ سکیموں اور لینڈ سب ڈویژنز کو غیر منظور شدہ قرار دیتے ہوئے شہریوں کو ان میں سرمایہ کاری سے گریز کی ہدایت کردی ۔
میونسپل کمیٹی کی جانب سے غیر منظور شدہ قرار دی گئی ہاؤسنگ سکیموں اور لینڈ سب ڈویژنز میں سیٹلائٹ ٹاؤن (ایکسٹینشن) ونیکے روڈ، احمد خان ٹاؤن جگانوالہ روڈ، ٹیولپ سٹی (فیز ٹو) جیل روڈ، ٹیولپ سٹی (ایکسٹینشن)جیل روڈ، ڈریم سٹی جیل روڈ، ظہور آرچرڈ (ایکسٹینشن) مدھریانوالہ روڈ، کریم پورہ مدھریانوالہ روڈ، الحرم گرین سٹی (ایکسٹینشن)سرگودھا بائی پاس روڈ، مدینہ سٹی جلالپور روڈ، الخیر ہاؤسنگ سوسائٹی جلالپور روڈ، اقبال گارڈن سرگودھا بائی پاس روڈ، سلطان ریزیڈینشیا سرگودھا بائی پاس روڈ، جسٹس لاء کالج کے قریب پاپا نگری روڈ پر واقع لینڈ سب ڈویژن، بلال رائس ملز کے قریب سرگودھا بائی پاس روڈ پر واقع لینڈ سب ڈویژن اور ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کے قریب واقع لینڈ سب ڈویژن شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments