ایران کے جزیرے قشم میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے جزیرے قشم میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، تاہم حکام کی جانب سے تاحال واقعے کی نوعیت اور وجوہات کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق کچھ دیر قبل قشم جزیرے میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، دھماکے جزیرے کے مشرقی حصے کی جانب ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد دھماکوں کی نوعیت، ممکنہ وجوہات یا کسی قسم کے نقصان سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں، ایرانی حکام نے بھی اس حوالے سے کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments