پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی تشکیل، اپوزیشن تاحال نام دینے میں ناکام
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی تشکیل میں اپوزیشن تاحال نام دینے میں ناکام رہی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی تشکیل کا معاملہ تاحال مکمل نہ ہوسکا، اپوزیشن کی جانب سے دو ہفتے گزرنے کے باوجود کمیٹی کے لیے اپنے نام نہیں دیے گئے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کے نام چیف وہپ طارق فضل چودھری کو موصول ہو گئے ہیں۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سات اراکین پارلیمنٹ کے نام بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ استحکام پاکستان پارٹی، مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ ضیاء کے نام بھی موصول ہوچکے ہیں۔
مزید برآں طارق فضل چودھری نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کو بھی پارلیمانی کمیٹی میں نمائندگی دی جائے گی، جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اپنے نمائندوں کے نام آئندہ ہفتے حتمی شکل دے گی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ ہفتے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments