پاکستان نے 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستان نے فائنل میں جنوبی کوریا کو صفر کے مقابلے میں دو میچز سے شکست دے کر 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

فائنل میں عاصم خان اور نور زمان نے اپنے اپنے میچز جیت کر پاکستان کو ایشین چیمپئن بنوا دیا۔

کامیابی کے بعد قومی کھلاڑی عاصم خان نے کہا کہ یہ کامیابی محض آغاز ہے، پاکستان کے لیے مزید عالمی اعزازات جیتنا ہمارا ہدف ہے۔

عاصم خان نے نمائندہ سما محمد عالی جاہ خان سے گفتگو کرتے ہوئے چیمپئن شپ میں کامیابی اور مستقبل کے اہداف پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل سیمی فائنل میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ عاصم خان نے ہانگ کانگ کے وانگ چی کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی، جبکہ نور زمان نے بھی اپنے حریف کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے ہرایا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...