آبنائے ہرمز کے مشرق میں ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا: ایرانی بحریہ

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی بحریہ کے مطابق آبنائے ہرمز کے مشرق میں ایک ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی اور وہ ناکارہ ہوگیا۔

ایرانی بحریہ کا کہنا ہے کہ ٹینکر نے نیویگیشن سسٹم بند کرکے ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی، بار بار وارننگ کے باوجود ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے پر ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔

ایرانی بحریہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی وارننگ نظرانداز کرنے والے بحری جہاز بھی اسی انجام سے دوچار ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...