این اے 77 گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب کل ہوگا، 11 امیدوار میدان میں

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 میں ضمنی انتخاب 8 نومبر کو ہوگا، جس کے لیے مجموعی طور پر 11 امیدوار میدان میں ہیں۔

یہ نشست مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

حلقے میں 5 لاکھ 18 ہزار 620 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں 2 لاکھ 77 ہزار 480 مرد اور 2 لاکھ 41 ہزار 140 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

ضمنی انتخاب کے لیے 333 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 142 مردانہ، 137 زنانہ اور 54 مشترکہ پولنگ سٹیشنز شامل ہیں۔

این اے 77 میں مجموعی طور پر 963 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، جن میں 536 مردانہ اور 427 زنانہ ہیں۔

مسلم لیگ ن کے راشد بشیر ورک، مرکزی مسلم لیگ کے محمد ابراہیم گجر اور پاکستان نظریاتی پارٹی کے طیب محمود انتخابی میدان میں موجود ہیں جبکہ آزاد امیدوار الفت رسول وڑائچ اور منظور قادر بھنڈر بھی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

حلقے میں گوجرانوالہ کینٹ، قلعہ دیدار سنگھ، راہوالی اور لدھیوالا وڑائچ سمیت اہم علاقے شامل ہیں۔ حلقے کے اہم مسائل میں ٹوٹی سڑکیں، صحت و تعلیم کی سہولیات، صاف پانی اور سیوریج شامل ہیں۔

2024 کے عام انتخابات میں محمود بشیر ورک نے ایک لاکھ 9 ہزار 704 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ راشدہ طارق 91 ہزار 825 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی تھیں، دونوں امیدواروں کے درمیان 17 ہزار 879 ووٹوں کا فرق تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...