نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی داتا دربار آمد، مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی
لاہور: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے داتا دربار کا دورہ کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار شریف پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ملکی سلامتی و ترقی کے لیے دعا کی، اس موقع پر سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے نائب وزیراعظم کو مزار شریف پر جاری ترقیاتی کاموں اور منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دربار شریف کے تعمیر و ترقی کے کاموں کے معیار اور رفتار کو ہر وقت پیش نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جاری منصوبوں میں معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات محبت، اخوت، رواداری اور خدمتِ انسانیت کا لازوال پیغام ہیں، جن پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں امن، بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments