متبادل انتظام سے متعلق خواجہ آصف کا اپنا نکتہ نظر ہے: حذیفہ رحمان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے کہا کہ متبادل انتظام سے متعلق خواجہ آصف کا اپنا نکتہ نظر ہے، جو بات خواجہ آصف کہہ رہے ہیں ابھی ایسی کوئی چیز نظر نہیں آرہی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے پروگرام ’’ ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنی مدت پوری کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہمیشہ شفافیت کو ترجیح دی۔

حذیفہ رحمان نے کہا کہ چودھری سالک حسین کے الزام پر وزیراعلیٰ نے جواب دیا، لیگل نوٹس اس لئے بھیجا پنجاب حکومت کا دامن صاف ہے، کوئی شکایت آتی ہے تو وزیراعلیٰ پنجاب خود نوٹس لیتی ہیں، مخالفین کے پاس اب کہنے کو کچھ نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...