اپر کُرم میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، مسلح افغان خارجی گرفتار

اپر کُرم:(دنیا نیوز) خیبر پختوںخوا کے علاقے اپر کُرم میں سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسلح افغان خارجی کو گرفتار کر لیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان سے دراندازی کرنے والی دہشت گرد تتظیم کا ایک مسلح رکن گرفتار ہوا جب کہ  تنظیم کے دیگر افراد سرحد عبور کرنے میں ناکام رہے۔

 ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار افغان خارجی کی شناخت قاری وقاص عرف قدوس کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق سپین غر افغانستان سے بتایا جاتا ہے، دورانِ تفتیش گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ خارجی کاظم گروپ میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

سکیورٹی ذرائع  نے کہا  کہ گرفتار ملزم کی تلاشی کے دوران ایک سب مشین گن، چار میگزین اور 88 گولیاں برآمد ہوئیں، اس کے علاوہ ملزم کے قبضے سے ایک نوٹ بک بھی ملی، جس میں مختلف مقامات اور بم بنانے کی تکنیک سے متعلق نوٹس درج تھے۔

دوسری جانب ذرائع  نے مزید بتایا کہ گرفتار افغان خارجی قاری وقاص سے مزید تفتیش جاری ہے، جس کے دوران اس کے نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ ساتھیوں سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...