لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا۔

شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 215 ریکارڈ کیا گیا جبکہ بھارت کا شہر کولکتہ 242 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک ہے۔

ملتان کا ایئر کوالٹی انڈیکس 480، بہاولپور کا 291، رحیم یار خان کا 287، سرگودھا کا 257، سکردو کا 255، گوجرانوالہ کا 221 جبکہ سیالکوٹ کا اے کیو آئی 190 ریکارڈ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...