فرانس میں یونینز اور طلبہ تنظیموں کا ایک اور احتجاجی مظاہرے کا اعلان
پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں یونینز اور طلبہ تنظیموں نے ایک اور احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا، احتجاج کے پیش نظر ملک بھر میں 70 ہزار پولیس اور سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔
فرانسیسی حکام کے مطابق 17 اکتوبر کے ہنگاموں کے بعد احتجاجی مظاہروں کے دوران سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق یلو ویسٹ تحریک نے پیرس میں حکومتی پابندی کے باوجود الگ ریلی نکالنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
فرانس کی وزارت داخلہ کے مطابق جمعرات کو ہونے والے احتجاج کے دوران 642 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ مظاہروں کی کوریج کے دوران صحافیوں پر تشدد کے 21 واقعات رپورٹ ہوئے۔
فرانس میں مہنگائی اور اخراجات زندگی میں اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ ماہ شروع ہوا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments