نوشہرہ:روکنے کی کو شش، گاڑی نے سکیورٹی گارڈ روند ڈالا
سٹی ہائوسنگ کے گارڈ سعید اقبال نے مشکوک کیری ڈبہ کو روکنے کی کوشش کی ظہیر گجرنے گاڑی گارڈ پر چڑھا دی ، ہسپتال منتقل کر نے دم توڑ گیا ،مقدمہ درج
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مشکوک کیری ڈبہ روکنے کی کوشش، ڈرائیور نے سکیورٹی گارڈ کو روند ڈالا۔ سٹی ہاؤسنگ گوجرانوالہ کے سکیورٹی گارڈ سعید اقبال خاں سکنہ کرک نے مشکوک کیری ڈبہ کو روکنے کی کوشش کی جس پر ڈرائیور ظہیر گجر نے گاڑی اس پر چڑھا دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ، طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا مگر راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا گیا جبکہ تھانہ تتلے عالی پولیس نے سعید اقبال کے چچازاد بھائی ظاہر اقبال کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments